تازہ تر ین

کامن ویلتھ گیمز،شونائے 200میٹرریس میں چمپئنز

گولڈ کوسٹ (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس ایونٹ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے جریم رچرڈز اور بہاماس کی شونائے نے بالترتیب مینز اینڈ ویمنز 200 میٹر دوڑ میں طلائی تمغے جیت لئے، مینز 800 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ کینیا کے وائی کلف کے نام رہا۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں جمعرات کو ایتھلیٹکس ایونٹ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں 10 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا، مینز 200 میٹر دوڑ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے ایتھلیٹ جریم رچرڈز نے مقررہ فاصلہ 20.12 سیکنڈز میں طے کر کے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کینیڈا کے ایرون نے چاندی اور شمالی آئرلینڈ کے لیون ریڈ نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز 200 میٹر دوڑ کے مقابلے میںبہاماس کی شونائے ملر نے مقررہ فاصلہ 22.09 سیکنڈز میں طے کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، جمیکا کی شریکا جیکسن نے 9 سیکنڈز کے فرق سے چاندی اور انگلینڈ کی دیناعاشر سمتھ نے کانسی کا تمغہ جیتا، مینز 800 میٹر دوڑ میں کینین ایتھلیٹ وائی کلف نے ایک منٹ اور 45.11 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے طلائی تمغہ جیتا، انگلینڈ کے کائل 5 سیکنڈز کے فرق سے چاندی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے، آسٹریلیا کے لیوک نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، جمیکن ایتھلیٹ جینائیو رسل نے ویمنز 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں فاصلہ 54.33 سیکنڈز میں طے کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، سکاٹ لینڈ کی ایلدھ نے چاندی اور جنوبی افریقہ کی ویندا نے کانسی کا تمغہ جیتا، مینز 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغہ کیرن میک ماسٹر کے نام رہا، بحرین کے جیفری گبسن نے چاندی اور جمیکا کے جاہیل نے کانسی کے تمغے جیتے، آسٹریلیا کے کورٹس نے مینز پول والٹ میں طلائی تمغہ جیتا، ویمنز لانگ جمپ میں طلائی تمغہ کینیڈا کی کرسٹابیل کے نام رہا، ویمنز ٹی 38، 100 میٹر مقابلے میں انگلینڈ کی سوفی ہان نے طلائی تمغہ حاصل کیا، مینز ٹی 12، 100 میٹر مقابلے میں جنوبی افریقہ کے این دومزی نے طلائی تمغہ جیتا، آسٹریلیا کی ڈینی نے ویمنز ڈسکس تھرو میں طلائی تمغہ اپنے نام


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain