ہوسٹن(اے پی پی) امریکا کے جان اسنر اور امریکا کے ہی جیک سوک پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ہوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں امریکا کے جان اسنر نے سوئٹزرلینڈ کے ہنری لاکسونن کو ہرا یا۔کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کی جیک سوک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے مات دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔