لاہور(خبر نگار) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی قیادت کو گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان)پر 29 اپریل کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گریڈر اقبال پارک ایک قومی ورثہ ہے اورکیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈرنے گریڈر اقبال پارک کی سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کی حفاظت کے پیش نظر اس مقام پر کسی بھی قسم کے سیاسی ےا مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ناصر باغ میں جلسہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
