تازہ تر ین

کراچی: سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کی کوشش ناکام، 21 وکلا گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) پولیس نے سرکاری وکلا کی سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کی آج پھر کوشش ناکام بنا دی اور پکڑ دھکڑ کر کے سب کو بھگا دیا۔سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل آج پھر سرکاری وکلا احتجاج کیلئے پہنچے، جوڈیشل الاونس اور دیگر مطالبات لے کر آنے والوں نے نعرے بازی کی تو پولیس کی نفری پہنچ گئی اور احتجاج کرنے والے 21 وکلا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے وکلا کیخلاف آرٹلری میدان تھانے مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ جلاو¿ گھیراو¿، ہنگامہ آرائی اور ریڈ زون میں داخل ہونے پر درج کیا گیا۔ مقدمہ نمبر 64/2018 زیر دفعہ 147،148،188 کے تحت درج کیا گیا۔ آرٹلری میدان تھانے اور سندھ اسمبلی کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے۔واضح رہے گزشتہ روز 47 وکلا کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں رات گئے 10، 10 ہزار کی ضمانت پر رہا کر دیا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain