فیصل آباد (آئی این پی)چھٹے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کبڈی ٹیم آج آسٹریلیاروانہ ہو گی پاکستان کبڈ ی ٹیم میں 11کھلاڑیوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے پاکستان کی کبڈ ی ٹیم بھارتی ٹیم کوچت کر نے کے لیے پرعزم ہے ۔ آسٹریلیا میں ہو نے والے چھٹے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کی کبڈی ٹیم آج بروز بدھ آسٹریلیاں روانہ ہو گی۔
ورلڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ پہلی مرتبہ آسٹر یلیامیں ہو رہا ہے پہلے 5ٹورنا منٹ بھارت میں ہو ئے چھٹے ٹونامنٹ میں پاکستان ،بھارت، کینیڈا،آسٹریلیا،نیوزلینڈ سمیت 8کبڈی کی ٹیمیں شا مل ہو نگی پاکستان کبڈی کا ایشیئن چیمپیئن ہے ورلڈ کپ کبڈ ی ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والی کبڈی ٹیم میں 11کھیلا ڑیوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے پا کستا نی کبڈی ٹیم بھات کی کبڈی ٹیم کو چیت کر نے کے لیے پرعزم ہے۔
