تازہ تر ین

پاکستانی پاسپورٹ کی عزت نہ رہی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پولیو کی منتقلی کو مکمل روکنے میں بھی ناکام رہا، دنیا بھر میں پاکستان تپ دق کی شرح میں سرفہرست جبکہ ہیپاٹائٹس کے پھیلا و میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔ 2017 کی مردم شماری میں پہلی بار خواجہ سراوں اور ٹرانس جینڈرز کی علیحدہ کیٹیگری شامل کی گئی۔پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں سفر کے حوالے سے دوسرا ناپسندیدہ ترین پاسپورٹ رہا، 2017 میں انسانی حقوق کی صورتحال کے عنوان سے جاری رپورٹ کو معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر سے منسوب کیا گیا جو رواں برس 11 فروری کو انتقال کرگئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دہشتگردی کے نتیجے میں ہلاکتوں میں کمی آئی لیکن مسیحیوں، احمدیوں، ہزارہ، ہندووں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو حملوں کا سامنا رہا، خصوصاً توہین مذہب کے کیسز زیادہ سامنے آئے۔ عدالتوں میں 3 لاکھ 33 ہزار 103 کیسز زیرسماعت رہے جبکہ 63 مجرموں کو پھانسی لگائی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain