اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انسداد دہشت گردی میںپی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی گئی۔پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی عالت میں پیش ہوئے۔درخواست ضمانت میں لکھا گیا کہ مقدمے بے بنیاد ہیں ،ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی کی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عبوری ضمانت منظورکر لی۔دونوں کو عدالت کی جانب سے ایک ،ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔