گجرات (ویب ڈیسک) یورنیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا، تیزاب گردی کا شکار ہونے والی طالبات میں 2 بہنیں بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں نے گھریلو تنازعے پر بھانجیوں پر تیزاب پھینکا جس کی زد میں ان کی سہیلی بھی آگئی۔ تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی دونوں بہنوں کی حالت سخت تشویشناک ہے۔ یونیورسٹی آف گجرات کی 3 طالبات چنن گاﺅں کے قریب بس کے انتظا رمیں کھڑی تھیں کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان آئے اور ان پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کے باعث یونیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات سائرہ عمر دراز، آسیہ عمر دراز اور ہما یونس جھلس گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سائرہ اور آسیہ بہنیں جبکہ ہما ان کی سہیلی ہے اور تینوں یونیورسٹی آف گجرات میں ایم ایس سی کی طالبات تھیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی 2 بہنوں کی حالت سخت تشویشناک ہے، ایک کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔