لاہور (کرائم رپورٹر) زینب قتل کیس میں نہتے شہریوں پر سیدھی فائرنگ کا حکم دینے کے بعد او ایس ڈی بنائے جانے والے ذوالفقار احمد ڈی پی او چکوال تعینات ، نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ قصور میں زینب قتل کیس کے دوران او ایس ڈی ہونے والے رینکر افسرذوالفقار احمد کو ڈی پی او چکوال تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا گیا ہے ۔ ذوالفقار احمد کو احتجاج کے دوران شہریوں پر فائرنگ کا حکم دینے پر او ایس ڈی بنایاگیا تھا۔ 10جنوری کو قصور کے کچہری چوک میں پولیس کی فائرنگ سے تین شہری جاں بحق ہوئے تھے اور وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیاتھا۔فائرنگ کرنے والے تینوں اہلکاروں کو معطل کرنے کے بعد جیل بھیج دیاگیاتھاجبکہ ذوالفقار احمد کو بری الزمہ قرار دیتے ہوئے ڈی پی او تعینات کیاگیاہے۔
