تازہ تر ین

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم “سنجو” کے پہلے ٹیزر نے ریلیز کے ساتھ ہی انو کھا کام کر دکھایا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم “سنجو” کے پہلے ٹیزر نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچادیا ہے۔
اداکار سنجے دت کی زندگی ابتدا ہی سے کئی اتار چڑھا و¿ اور نشیب و فراز کا شکار رہی ہے۔ سنجے دت نے اپنے عروج کے دور میں جیل کی ہوا بھی کھائی ہے اورنشے کی لت میں بھی مبتلا رہے ہیں، کیریئر کی ابتدا میں ان کے بالی ووڈ کی نامور اداکاراو¿ں جن میں مادھوری ڈکشٹ شامل ہیں سے معاشقے بھی رہے، انہوں نے جیل سے رہائی کے بعداپنے کیے پر معافی بھی مانگی اور شرمندہ بھی ہوئے۔ سنجے دت کی زندگی کسی فلم سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے ان کی دلچسپ زندگی پر فلم بنانے کی ٹھانی جس میں سنجے دت کے مرکزی کردار کیلئے رنبیرکپور کا کاسٹ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain