گلوکارہ(ویب ڈیسک) اداکارہ رابی پیرزادہ نے جنسی ہراساں کیے جانے کے خلاف شروع کی گئی مہم ‘می ٹو’ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شوبز میں مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا۔حال ہی میں میڈیا سے گفتگو میں رابی پیرزادہ نے میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع پر اظہار خیال کیا اور اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔