لاہور(ویب ڈیسک)’: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے باغ جناح میں کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے ے 3 افراد ملبے دب کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق کاسمو پولیٹن کلب کی بوسیدہ عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران چھت کا لینٹر ٹوٹ گیا، جس کے نتجے میں ڈائننگ ہال میں بیٹھے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
