اسلام آباد ( آن لائن ) وزارت خارجہ نے خواجہ محمد آصف کا نام ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قراردیے جانے کے بعد وزارت خارجہ نے ان کا نام ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، تاہم ان کا نام سابق وزرائے خارجہ کی لسٹ میں ابھی تک شامل نہیںکیاگیا۔واضع رہے کہ جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کور ٹ کے جسٹس اطہر من االلہ ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کے راہنما ءکی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کوآئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قراردے دیاتھا ، جس کے بعد انکی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہوگئی ۔ تاہم قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر خواجہ آصف کا نام بطور رکن اسمبلی موجود ہے۔
