اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پولیس نے ایک فارم ہاوس میں جاری پارٹی پر چھاپہ مار کر 15 لڑکیوں اور 20 لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ بہارہ کہو پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے بعد تھانے میں سفارشی فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہے۔اسلام آباد میں بہارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاو¿س پر چھاپہ مار کر 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں 15 لڑکیاں اور 20 لڑکے شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے لڑکیوں کو بہارہ کہو تھانے میں ہی رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فارم ہاوس میں ایک پارٹی جاری تھی جس میں منشیات کا استعمال کیا جارہا تھا اور غیر اخلاقی حرکات کا سلسلہ جاری تھا، لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے تھانے میں فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ دنوں ایک کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ اسلام آباد جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔