تازہ تر ین

نواز شریف کے ساتھ جنت میں بھی نہیں جانا، آصف زرداری

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور میں پیپلز پارٹی کے اجلاس کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ ملک کا آئین پہلے بھٹو نے بنایا اور پھر ان کے بعد ہم نے اٹھارہویں ترمیم کی۔ ہم نے پرویز مشرف سے ڈائیلاگ کے ذریعے نکالا، جب میں نے پرویز مشرف کو نکالا تو لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ یہ کیسے ہوا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سوچ جمہوری نہیں ہے، وہ صرف اپنا اور ہم اپنے ملک کا سوچتے ہیں، نواز شریف کو حکومت بنانے ہی نا دیتا، سوچا تھا جمہوریت چلتی رہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا اور اقتدار میں آکرمغل اعظم بن گئے ، اب وہ ہمیں پیغامات بھیجتے ہیں لیکن ہم نے ان کو بتادیا ہے کہ ان کے ساتھ تو ہمیں جنت میں بھی نہیں جانا۔ وہ اڈیالہ جیل کی صفائی کروارہے ہیں، انہیں کیا پتہ اب وہ کراچی کی لانڈھی جیل جاتے ہیں یا کہیں اور۔ نواز شریف تو باہر بھاگ جاتے ہیں ہمیں تو یہیں رہنا ہے۔ یہ ملک کو دیوالیہ کرکے جاتے ہیں ہم آ کر سنبھالتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain