ممبئی (شوبزڈےسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے فلموں کا مداحوں کے بے صبری سے انتظار رہتا ہے جبکہ ہر سال کی طرح اس عید پر بھی سلو میاں نے قبضہ کررکھا ہے اور خاص کر ان کی نئی فلم ’ریس تھری‘ نے مداحوں کی بے چینی بڑھادی ہے جو 15 جون 2018 کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کا ایک اور پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا ۔جس میں وہ چشمہ لگائے، کاندھے پر کورٹ اور ہاتھ میں پسٹل لیے کھڑے ہیں۔ تاہم اس بار پوسٹر میں ان کے ہمراہ فلم میں لیڈنگ رول کرنے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی موجود ہیں۔سلمان خان ریس تھری کی پوری ٹیم کے ہمراہ اس وقت کشمیر میں موجود ہیں جہاں وہ ایک گیت کو عکس بند کروارہے ہیں جبکہ معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس تھری‘ میں جیکولین کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول اور ثاقب سلیم بھی دکھائی دیں گے۔