تازہ تر ین

تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ، پارٹی رہنماؤں کے خطاب جاری

لاہور(ویب ڈیسک) آئندہ عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لئے پنڈال سجالیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آج کے جلسے کو سپر پلس جلسہ قرار دیا جارہا ہے جس میں شرکت کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے قافلوں کی ا?مد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہم دو نہیں، ایک پاکستان کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں کسانوں کو فصلیں نہ جلانی پڑیں۔پارٹی رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اس کامیاب جلسہ پر عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، عوام نے بتادیا ہے کہ لاہور، پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔چوہدری سرور نے کہا کہ عوام نے بتادیا ہے کہ عمران خان ہی ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں، ہمیں ایسا پاکستان چاہیے جہاں انصاف کے کہڑے میں سب برابر ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاکستان میں ساری طاقت بلدیاتی اداروں کے پاس ہوگی، عوام کی جدوجہد سے عمران خان اور تحریک انصاف کو کامیاب کرانا ہے۔جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی خطاب کریں گے۔ جلسہ انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شرکاءکے بیٹھنے کے لئے گراو¿نڈ میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔جلسہ گاہ میں اوپر تلے 2 اسٹیج تیار کیے گئے ہیں، ایک پر مرکزی قائدین اور دوسرے اسٹیج کو مقررین کے لیے مختص کیا گیا ہے جب کہ عقب میں 120 فٹ لمبی اور 34 فٹ چوڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے۔جلسہ گاہ اور اس کے اطراف پارٹی پرچموں اور بینرز کی بہار ہے اور پنڈال میں میلے کا سماں ہے، خواتین کے پنڈال کو چاروں طرف سے بند رکھا گ?ا ہے اور مختلف دور دراز شہروں سے آںے والوں کے لیے کھانے اور رہائش کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے جلسے میں قافلوں کی روانگی کی تھری ڈی ویڈیو تیار کرالی، ویڈیو میں کارکنان کے قافلوں کو تھری ڈی گرافکس میں دکھایا گیا ہے۔عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا سے کارکنان کے جلوس دکھائے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain