لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جس کے دوران پارٹی چیئرمین عمران خان نے آئندہ انتخابات کے لیے 11 نکات پیش کیے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری قوم نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، وعدہ کرتا ہوں خون کے آخری قطرے تک عوام کے لیے لڑوں گا۔اپنے نکات کی تفصیلات بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ تعلیم اور صحت کے لیے زیادہ رقم مختص کریں گے، ملک چلانے کے لیے پیسہ باہر سے نہیں، ملک سے ہی اکٹھا کر کے دکھائیں گے۔





































