دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کے لئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں، اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت اور طاقت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے برٹس کرس نامی شخص اور ان کی اہلیہ لیزا پٹمن کا خواب تھا کہ وہ دنیا کی سب سے طاقتور جوڑی بنیں اور اب انہوں نے اپنے خواب کو حقیقت کر دکھایا ہے۔برطانوی جوڑے نے مارشل آرٹ اسکول میں منعقد کیے گئے ایک تائیکوانڈو مقابلے میں حصہ لیا جس میں شریک افراد کو ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ لکڑی کے تختے توڑنے تھے۔ برٹس کرس نے ایک منٹ میں 315 لکڑی کے تختوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا اور ان کی اہلیہ لیزا پٹمن نے 230 تختوں کو توڑ کر عالمی ریکارڈ بنایا۔ لیزا پٹمن کا کہنا تھا کہ 5 برس سے ہم گینز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بنانے کی کوشش کر رہے تھے اور آج وہ دن آگیا جب ہم نے ثابت کردیا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام بنانا آسان ہے تو ایسا بلکل نہیں ہے ان پر بھروسہ نہ کیجیے۔