تازہ تر ین

بھارتی شہری کی توہم پرستی نے بیوی کی جان لے لی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی شہری کی توہم پرستی کے باعث اس کی بیوی جان سے چلی گئی،بھارت میں ایک دیہاتی کی بیوی کو سانپ نے ڈسا تو اس نے اسے ہسپتال لے جانے کے بجائے سڑک پر لٹا کر اسکے اوپر گوبر کا ڈھیر لگا دیاجس سے چند منٹ میں ہی بدقسمت خاتون زندگی کی بازی ہارگئی۔ رپورٹ کے مطابق 35 سالہ خاتون دوندری ریاست اترپردیش کے علاقے بلند شہر کے ایک دیہات سے تعلق رکھتی تھی۔ وہ جلانے کیلئے لکڑی لینے کھیتوں میں گئی تھی کہ سانپ نے اسے ڈس لیا۔ وہ بیچاری گرتی پڑتی اپنے گھر کی جانب بھاگی اور اپنے خاوند کو اس واقعے کے متعلق بتایا لیکن اسے ہسپتال لیجانے کے بجائے اسکے توہم پرست خاوند نے ایک جوگی کو بلا کر اسکا علاج شروع کروادیا اوراسی جوگی کے کہنے پر اس نے اپنی بیوی کو گھر کے باہر سڑک پر لٹایا اور اسے پوری طرح گائے کے گوبر کے ڈھیر میں دفن کردیا جب گوبر کا ڈھیر اس کے اوپر سے ہٹایا گیا تو اس کی سانسیں بند ہو چکی تھیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain