کراچی (ویب ڈیسک )پاکستانی سیاست میں ”خلائی مخلوق“ کا تذکرہ سابق اور حاضر وزیراعظم سے لے کر قائدِ حزب اختلاف اور الیکشن کمیشن کے ذمہ داران تک کی زبان پر ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خلائی مخلوق کی کتنی اقسام ہیں؟ویسے تو اب تک ہمیں خلائی مخلوق (ایلینز) کے موجود ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن سائنس فکشن کی بات کریں تو اس میں خلائی مخلوق کی درجنوں نہیں بلکہ سیکڑوں اقسام بیان کی جاچکی ہیں۔ ان میں سے 10 مقبول ترین خلائی مخلوقات کا تذکرہ ذیل میں دیا جارہا ہے:
سرمئی خلائی مخلوق انہیں ”گرے ایلین“ بھی کہا جاتا ہے اور اس قسم کی خلائی مخلوق کا قد 3 سے 4 فٹ تک ہوتا ہے لیکن انسان کے مقابلے میں ان کا سر بہت بڑا ہوتا ہے۔ ان کے نتھنے بھی ہوتے ہیں مگر ان کے چہروں پر ناک موجود نہیں ہوتی۔ باقی جسم کی نسبت ان کے ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں جبکہ مزاج کے اعتبار سے انہیں ”فسادی“ خیال کیا جاتا ہے۔ خلائی مخلوق پر یقین رکھنے والوں کا دعوی ہے کہ انسانوں کو اغوا کرکے کچھ وقت کےلیے ”لاپتا“ کردینا اور انسانوں کے ساتھ بدسلوکی کرنا، اس سرمئی خلائی مخلوق کی خاص عادت ہے۔