اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹوئٹر پر ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ ان کے والدین نے گھر میں کبھی بھی کسی مرد کو ملازم نہیں رکھا یہاں تک کہ انہیں قرآن پاک سیکھنے کیلئے بھی ایک خاتون معلمہ کے پاس بھیجا گیا، جب بھی کسی قسم کی ہوم ٹیوشن ہوتی تو ان کے والد اس وقت تک کمرے میں بیٹھے رہتے جب تک پڑھائی ختم نہ ہوجاتی ، ’میں اور میرا بھائی جب بھی گھر سے باہر جاتے تھے تو والدین ہمیشہ ہمارے ساتھ جاتے تھے لیکن اس کے باوجود جب میں چوتھی جماعت میں پڑھتی تھی تو میرے پرائیویٹ سکول میں انگریزی کے مضمون کی خاتون استاد مجھے ایک خالی کلاس روم میں لے گئیں اور کہا کہ اپنی شرٹ اٹھاﺅتاکہ چکن پاکس دیکھے جا سکیں‘۔
