لاہور (خصوصی رپورٹ) پشاورسے تعلق رکھنے والی من میت کورنجی ٹی وی چینل میں بطوررپورٹرکام کررہی ہیں ، ملکی تاریخ میں ایسا پہلی بارہوا ہے جب کوئی سکھ لڑکی ورکنگ ویمن کے طورپرسامنے آئی ہے۔ لاہورمیں اپنے رشتہ داروں سے ملنے اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ماتھا ٹیکنے آئی من میت کور نے بتایا کہ وہ پشاورکی رہائشی اور 5 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبرہیں اور پشاوریونیورسٹی سے سوشل ورک میں ماسٹرزکیا ہے جب کہ میڈیا ان کی فیلڈ نہیں تھی تاہم ایک نجی چینل نے انہیں سوشل رپورٹرکی پیش کش کی تووہ اس شعبے میں آگئیں۔





































