تازہ تر ین

کشمیر کی سیر کو گئے 25 سے زائد سیاح موت کے منہ میں پہنچ گئے، بھارتی فوج نے فائرنگ نہیں کی اور نہ ہی تودہ گرا بلکہ ۔۔۔ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

مظفر آباد (ویب ڈیسک) وادی نیلم کے مقام پر پہاڑی نالے کے اوپر بنایا گیا پل سیاحوں کے رش کے باعث ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 سے زائد افراد تیز رفتار نالے میں بہہ گئے، پولیس کی جانب سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پہاڑی نالے جاگراں کے اوپر بنے کنڈل شاہی پل پر کثیر تعداد میں سیاح موجود تھے ، وزن زیادہ ہونے کے باعث پل ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد سیاح نالے میں گر گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے اور پانی کا بہا? تیز ہونے کے باعث اکثر افراد بہہ گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نالہ بہت تیزاور ٹھنڈا ہے جس کے باعث ہلاکتوںکا بھی خدشہ ہے۔ واقعہ پیش آنے کے فوری بعد حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain