تازہ تر ین

آرمی چیف کا وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعے پراظہارافسوس, ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی

راولپنڈی (ویب ڈیسک )تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آرکاکہنا تھا کہ پاک فوج کامتاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے ،پاک فوج کے جوانوں اور ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیمیں کام کرر ہی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مظفراباد منتقل کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ آرمی چیف نے پاک فوج کوسول انتظامیہ کی ہرممکن مددکی ہدایت کی ہے اور وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعے پراظہارافسوس کیا ہے۔واضح رہے کہ آج (اتوار)وادی نیلم کے مقام پر پہاڑی نالے جاگراں کے اوپر بنے کنڈل شاہی پل پر کثیر تعداد میں سیاح موجود تھے وزن زیادہ ہونے کے باعث پل ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 40 سیاح نالے میں گر گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain