اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عمران خان کو عدالتی لاڈلہ قرار دینے پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے وضاحت طلب کر لی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ انہوں نے کب عمران خان کو لاڈلہ بنایا اور کب انہیں رعایت دی، مریماورنگزیب کو عدالت حاضر ہو کر عدالت پر لگائے گئے الزامات کی وضاحت کرنا ہوگی ورنہ عدالت ان کے خلاف کارروائی کرنے میں حق بجانب ہوگی۔