تازہ تر ین

ن لیگ کے لو گوں کو دوسری جما عتوں میں جا نے کیلئے ڈرا یا جا رہا ہے:نواز شریف

لاہور (صباح نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جبکہ جو لوگ پارٹی چھوڑکرچلے گئے وہ ن لیگ کے تھے ہی نہیں۔اتوار کو جاتی امرا میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف،میاں حمزہ شہباز،پرویز رشید،وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور اویس لغاری سمیت دیگررہنما شریک ہوئے۔اس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات 2018 کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا،جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ(ن)لیگ چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں گئے وہ دراصل ہمارے تھے ہی نہیں۔انھوں نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کرنے کیلئے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain