تازہ تر ین

غیر قا نو نی طور پر سڑک کی تعمیر نیب نے نواز شریف کو 20مئی کو دوبارہ طلب کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 20 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا،نوازشریف کو رائیونڈ سڑک کے معاملے پر طلب کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب نے پہلے بھی غیرقانونی سڑک بنانے پرطلب کیا تھا لیکن وہ بیرون ملک چلے جانے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے ،اس حوالے سے نیب نے نوازشریف کو نوٹس بھی جاری کردیاہے۔نیب کی جانب سے 17 سوالات تیار کئے گئے ہیں جن سے متعلق ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی،نیب کا کہناہے کہ سابق دور میں نوازشریف نے ضلعی حکومت کے مختلف منصوبوں کیلئے رکھے گئے پیسے غیرقانونی طور پر سڑک بنانے کیلئے استعمال کئے جس کی وجہ سے بہت سے منصوبے مکمل نہیں ہو سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain