تازہ تر ین

نواز کا بیان فوج نے ہنگامی اجلاس بلا لیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں بارے گمراہ کن بیانات پر ومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج (پیر) ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیان پر بات ہوگی۔ قومی سلامتی اجلاس کے لئے وزیراعظم کو تجویز دیدی گئی ہے کہ وہ بیان کا بغور جائزہ لیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ اور انٹیلی جنس حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کرینگے جبکہ وزیر دفاع ‘ وزیر خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain