راولپنڈی (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار کو گاڑی تلے کچلنے والے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو لے جانے کیلئے نور خان ائیربیس پر آنے والے سی ون تھرٹی طیارے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اسے ڈپلومیٹک کارگو کے تحت بھیجا گیا اور یہ جواز پیش کیا گیا کہ سامان اتارنا اور چڑھایا جانا مقصود ہے۔طیارے تک رسائی کیلئے جو نام بھیجے گئے تھے ان میں بی جی بومین، میجر صنم قادری، ٹموتھی، ایوان فرائی، کیری ہارفمین، کرنل جوزف ہال، اوسوالٹ سیمنز، وائن کرافورڈ، فال نارائن، کرس اربن، چیرال ریس جبکہ ڈرائیورز میں مجیب عالم، احمد زاہد ندیم، طارق محمود، شاہ رحمان کے علاوہ نگرانی کرنیوالے فیصل یاسین اوروقار احمد شامل ہیں۔ اسی طرح لینڈ کروزر سمیت 5 گاڑیوں کی تفصیل بھی دی گئی تھی۔





































