تازہ تر ین

پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف کیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے نوازشریف کیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دے دی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نوازشریف کیخلاف ملکی سالمیت کیلئے خطرہ پیداکرنے کامقدمہ درج کیاجائے۔ نواز شریف کے ریاست مخالف بیان کےخلاف پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے نوازشریف کیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بیان سے مجھ سمیت کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ممبئی حملے سے متعلق پاکستان کےخلاف نوازشریف کابیان جھوٹ پرمبنی ہے،درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے3بارملکی سالمیت کے محافظ کاحلف اٹھایا اور انہوںنے اپنے حلف اورملک سے غداری کی۔فرخ حبیب نے عدالت سے استدعا کی کہ نوازشریف کیخلاف ملکی سالمیت کیلیے خطرہ پیداکرنے کامقدمہ درج کیاجائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain