تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے مزدوروں کی آزادی کا پروانہ جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیالکوٹ کے بھٹوں پر جبری مشقت کرنے والے 50مزدوروں کو آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کا مزید کہنا ہے کہ مزدور جہاں چاہیں آ جا سکتے ہیں ، ان کا سامان بھی واپس کیا جائے۔ بھٹہ مزدوروں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستا ن میں ہوئی، پولیس نے عدالت نے بتایا کہ مزدوروں کوڈسکہ کے پیروچک سے بازیاب کرایاگیا۔عدالت نے اپنے ریماکس میں کہا کہ مجاز عدالت کے حکم کے بغیر بھٹہ مالکان مزدروں سے رقم کا مطالبہ نہیں کر سکتے، مزدورآزاد ہیں جہاں جانا چاہیں آئیں جائیں اور ان کا سامان بھی واپس کیا جائے۔ عدالت نے سیالکوٹ کے بھٹوں پر جبری مشقت کرنے والے 50مزدوروں کو آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain