تازہ تر ین

نواز شریف کے شانہ بشانہ پرویز رشید بھی ،مشاورت سے انٹرویودیا،خبررساں ایجنسی کا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ سرل المیڈا کے زریعے ممبئی حملوں سے متعلق نوازشریف کے انٹر ویو کا فیصلہ مریم نواز اور پرویز رشید کی مشاورت سے ہوا اور ان دونوں پر ڈان لیکس کے حوالے سے سنگین الزامات بھی لگے تھے سرل المیڈا کو ملتان ائیر پورٹ پر خصوصی انٹر ی پاس جاری کیا گیا اس کے لیے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب کے پی ایس او نے خصوصی طور پر اجازت نامہ جاری کیا اور انٹرویو لیا بھی ملتان ائیر پورٹ پر ہی گیا۔ یہ انٹرویو بھی ڈان لیکس کے مرکزی کردار سرل المیڈا نے ہی کیا جبکہ اس وقت کے وزیراطلاعات پرویزرشید کا نام ڈان لیکس میں بھی ا?یا تھا۔ خبررساں ایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت ان کی پوری حکومت کے علم میں بھی نہیں تھا کہ نواز شریف اس طرح کا انٹرویو دے کر اپنے اور پارٹی کے لیے مشکلات بڑھا دینگے اسی لیے اس معاملے پر کوئی حکومتی وزیر بولنے کو تیار نہیں ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain