اسلام آباد(ویب ڈیسک) نواز شریف نے کہا کہ اپنے بیان پر قائم ہوں چاہے جو کچھ بھی سہنا پڑے حق کی بات کروں گا ،صحافی نے سوال کیا کہ انٹرویو میں آپ نے نان اسٹیٹ ایکٹرز کی بات کی ہے جس پر مریم نواز نے جواب دینا شروع کیا تو نواز شریف نے انہیں فوراًروک دیا۔اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے صحافی کے نواز شریف کو سوال کہ انٹرویو میں آپ نے نان اسٹیٹ ایکٹرز کی بات کی ہے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تو ضرب عضب کن لوگوں کے خلاف کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے جواب دینا شروع ہی کیا تھا کہ نواز شریف نے مریم نواز کوجواب دینے سے روک دیا۔نواز شریف نے کہا کہ کلبھوشن ایک جاسوس ہے جس نے پاکستان میں جاسوسی کی، کون کہتا ہے کہ کلبھوشن جاسوس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں سوال پوچھنے والے کو غدار کہہ رہے ہیں، غدار اسے کہا جارہا ہے جس نے ایٹمی دھماکے کیے، میں حق بات کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اور حق بات کرنا قومی، دینی اور اخلاقی فرض سمجھتا ہوں۔





































