بلوچستان (ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک نوجوان کی لڑکی کے ساتھ پسند کی شادی کی خواہش پر قریبی رشتہ داروں نے تشدد کر کے ان کی دونوں آنکھیں نکال دی۔صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ عبدالباقی اس وقت ہیلپر ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہیں۔
ہسپتال میں بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم سے بات کرتے ہوئے انہوں بتایا کہ وہ ایک لڑکی کے ساتھ پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے۔’لڑکی اور ان کی خاندان کے تمام لوگ بھی اس کے لیے راضی تھے۔ جس پر انہوں نے اپنے والد اور بھائیوں سے بھی بات کی کہ منگنی کو طے کرانے کے لیے لوگ بھیجے جائیں لیکن انہوں نے انکار کیا‘عبدالباقی کے بقول’منگنی کے لیے میرے اصرار پر انہوں نے مجھے ایک کمرے میں لے جا کر بند کیا اور وہاں میرے ہاتھ اور پاو¿ں باندھ کر تشدد شروع کیا۔‘





































