تازہ تر ین

سیالکوٹ ، قادیانی جماعت کے پیشوا مرزا غلام قادیانی کی یادگار کی تعمیرکا انکشا ف

لاہور( ویب ڈیسک ) سیالکوٹ میں قادیانیوں کی جانب سے قادیانی جماعت کے پیشوا مرزا غلام قادیانی آنجہانی کی یادگار تعمیر کیے جانے والے عجائب گھر کا تعمیراتی کام ایک سال سے خفیہ طور پر جاری رہنے پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ قادنیوں کو سرکاری سطح پر اثرورسوخ حاصل ہونے کی وجہ سے وہ اس قسم کی ارتدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہا کہ قادیانی 74ءکی قرار داد اقلیت اور 84ءکے امتناع قادیانیت ایکٹ کی روشنی میں کسی قسم کی تبلیغی وارتدادی سرگرمیوں جاری نہیں رکھ سکتے۔روزنامہ خبریں کے مطابق انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال منزل کے قریب مسلمانوں کی آبادی کے عین و سط میں اگر یہ ارتدادی سلسلہ جاری رہا تو ہولناک کشیدگی جنم لے گی اور پیش آمدہ حالات کی ذمہ داری قادنیوں اور سرکاری انتظامیہ پر عائد ہوگی اور پھر یہ تشویش ناک صورت حال پورے صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری انتظامیہ قادیانیوں کو قانون کے دائرے میں رہنے کا پابند بنائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain