تازہ تر ین

نوجوان کو ہلاک کرنے والا امریکی سفارتکار کرنل جوزف امریکا روانہ، سفارتی ذرائع

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کو ہلاک کرنے والے امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا روانہ ہوئے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کرنل جوزف سے متعلق تمام ریکارڈ امریکی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کرنل جوزف مستند سفارتکار ہیں اور انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف پر پاکستانی فوجداری، دیوانی، انتظامی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے کرنل جوزف کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کا کہا گیا تھا تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے تاہم امریکی حکومت نے کرنل جوزف کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
3


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain