تازہ تر ین

جو ڈر گیا وہ ’لاڈلہ‘ اور جو ڈٹ گیا وہ ’غدار‘: مریم نواز

بونیر (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو ڈر گیا وہ لاڈلہ اور جو ڈٹ گیا وہ غدار ، عوام اس پروپیگنڈے کا جواب 2018 کے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے دیں گے۔ بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا بونیر نہیں جتنا بڑا نواز شریف کا جلسہ ہورہا ہے، 30 سال سے نوازشریف اورعوام کا رشتہ ہر روز گہرا اور بڑھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ رشتہ ختم کرنےکی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ”ملک میں 2 دن سے ڈرامہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت پر رحم ا?تا ہے کیوں کہ انہوں نے پہلے کرپشن کا الزام لگا کر دیکھ لیا، تاحیات نا اہل کرکے بھی دیکھ لیا، مذہبی کارڈ بھی ا?زما کر دیکھ لیا لیکن وہ سب ڈرامے نہیں چلے تو اب اپنے ڈبے سے غداری کا کارڈ نکالا ہے۔“انہوں نے مزید کہا کہ جس نے ساری دنیا کی مخالفت مول لے کر بھارت کے جواب میں ایٹمی دھماکے کیے اور اربوں کی پیش کشیں ٹھکرا کر ملک کو ناقابل تسخیر بنایا، کیا غدار ایسے ہوتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس مٹی کا بیٹا ہے، بار بار عوام کا ووٹ ملنا حب الوطنی کا سب سے بڑا ثبوت ہے، اسے حب الوطنی کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو غدار کہنے والے پہلے نواز شریف جیسا محب وطن ڈھونڈ کر دکھائیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain