اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں جس کے دوران نیب کے آخری گواہ واجد ضیاء آج مسلسل چوتھے روز اپنا بیان قلمبند کرا رہے ہیں۔





































