اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس کراچی میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں شرکت کے لیے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان اور دیگر قیادت اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئی۔





































