اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی قوم فلسطینی عوام کے ساتھ پہلے ہی اظہار یک جہتی کرچکی ہے، پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔خیال رہے کہ امریکا نے بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کردیا تھاجس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے بھی شرکت کی۔یاد رہے کہ سفا رتخانے کے افتتاح کے دورا ن احتجا ج کے دو را ن سا ٹھ فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو ئے تھے۔اس مو قع پر ایوانکا نے سفا رتخا نے کے اہلکا روں اور اسرائیلی وز یر اعظم کیساتھ سیلفیاں بھی بنا ئیں۔