تازہ تر ین

فیصل آباد سے ن لیگ کے رکن اسمبلی غلام رسول تحریک انصاف میںشامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی جماعت کو چھوڑ کردیگر جماعتوں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور اب تک درجن بھر لیگی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ ن لیگ کے بڑے رہنما چودھری نثار تاحال نواز شریف سے نارا ض ہیں اورتاحال دونوں رہنماﺅں کے درمیان معاملات طے نہیں پا ئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن قومی اسمبلی غلام رسول ساہی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ جہانگیر ترین کی ٹیم کے اکاﺅنٹ سے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں عمران خان‘ جہانگیر ترین اور غلام رسول ساہی بیٹھے ہوئے ہیں۔ ملاقات کے دوران رہنماﺅں میں موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران غلام رسول ساہی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جہانگیر ترین کی ٹیم نے پیغام میں لکھا کہ جہانگیر ترین نے رمضان سے پہلے مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا دے دیا۔ جہانگیر ترین نے اپنے پرانے دوست اور فیصل آباد سے ن لیگ کے رکن اسمبلی غلام رسول کو تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے منا یا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain