شنگھائی (ویب ڈیسک) ایک سرنگ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کا شمار دنیا کی خطرناک ترین سرنگوں میں کیا جاتا ہے۔تائی ہینگ (Taihang) پہاڑوں کے بیچ سے نکالی گئی یہ گولیانگ سرنگ حکومت نے نہیں بلکہ وہاں رہنے والے 13 مقامی افراد نے 1970 میں اپنی مدد آپ کے تحت بنائی تھی تاکہ لوگوں کی آمدورفت آسان بنائی جاسکے۔واضح رہے کہ 1972 سے قبل قصبے گولیانگ کو چین کے صوبے ہوئی زیان، شنشیانگ اور ہینان سے ملانے والا عمودی راستہ 720 پہاڑیوں سے ہو کر گزرتا تھا، جو کہ کافی دشوار تھا۔یہی وجہ تھی کہ 13 مقامی افراد نے سفری مشکلات کو دور کرنے کے لیے یہ سرنگ تعمیر کرنے کی ٹھانی یہ سرنگ 5 سال کے عرصے میں ہاتھوں سے بنائی گئی، جس کے لیے 4 ہزار ہتھوڑے اور 12 ٹن اسٹیل بار استعمال کیے گئے