ٹوکیو(ویب ڈیسک)آج کے مصروف دور میں سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ وقت کی پابندی لازمی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بس ہو یا ٹرین یا پھر ہوائی جہاز، یہ سروس فراہم کرنے والے ادارے منٹوں کی نہیں بلکہ سیکنڈز کو بھی انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ مغربی جاپان میں پیش آیا جہاں ایک ٹرین سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو وقت کی پابندی نہ کرنے پر عوام سے معافی مانگنا پڑ گئی۔ شیگا شہر کے نوٹوگوا اسٹیشن پر ایک ٹرین جسے 7 بج کر 12 منٹ پر روانہ ہونا تھا اس نے 25 سیکنڈز پہلے پلیٹ فام چھوڑ دیا۔ٹرین سروس فراہم کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ غلطی سے ٹرین کو سات بج کر 11 منٹ اور 35 سیکنڈز پر روانہ کردیا گیا جو کہ مقررہ وقت سے 25 سیکنڈ پہلے روانہ ہوئی اس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔