اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بجائے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ ان سے مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی بڑی تعدادنے ملاقات کی، اس سے قبل چوہدری نثار علی خان سپیکر چیمبر میں موجود رہے۔ یادرہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا پہلا پارلیمانی اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں چوہدری نثار علی خان نے شرکت نہیں کی، حالانکہ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چوہدری نثار علی خان اور شہبازشریف بہترین دوست بھی ہیں ۔