تازہ تر ین

بلاول کا کراچی، لاڑکانہ، پشاور، لاہور سے الیکشن لڑنے کا عندیہ

لاہور (احسان ناز سے) بلاول بھٹو زرداری 2018کے الیکشن میںپاکستان کے قومی اسمبلی کے چار حلقوں سے الیکشن لڑ کر اپنے نانا ذولفقار علی بھٹو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی طرح تاریغ ساز ریکارڈ قائم کریں گے اس سے قبل پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کراچی ، لاڑکانہ، لاہور، ڈیراسمائیل خان اور ملتان سے 1970میں الیکشن لڑے ڈیراسمائیل خان سے وہ مفتی محمود مولانہ فضل الرحمان کے والد سے شکست کھا گئے جبکہ لاہور میں انہوں نے علامہ اقبال کے بیٹے جاوید اقبال کو شکست دی اور بعد میں حکمرانی سمبھالنے کے بعد جاوید اقبال کو ہائی کورٹ کا جج بنادیا ملتان سے علامہ سعیدکاظمی جو کہ بہت بڑے عالم دین تھے انکا برج الٹا دیااس طرح محتر مہ بینظیر بھٹونے لاڈکانہ ،کراچی اور لاہور سے 1988میں الیکشن لڑا اور تینوں نشستوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی پھر جب انہوں نے لاہور کی سیٹ پر ضمنی الیکشن کروایاتو میاں رفیع کو ٹکٹ دیا جو کہ مسلم لیگی امیدوار عمر حیات سے پیپلز پارٹی کی جیتی ہوئی سیٹ ہار گئے ذرایع کے مطابق اب بلاول بھٹو زرداری نے کراچی ، لاڈکانہ، پشاور اور لاہور یا فیصل آباد سے الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا ہے پارٹی ذرایع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جلد ہی متوقع جن حلقوں سے الیکشن لڑنے کا انکا پروگرام ہے ان شہروں اور مارک کردہ قومی اسمبلی کے حلقوں کا دورہ کرےںگے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور سے بلاول بھٹو زرداری باغبان پورا ، بیگم پورہ ، دروغہ والہ اور مغل پورہ کے کچی آبادیوں اور محنت کش طبقہ کے حلقہ سے الیکشن لڑیں گے ان کے نیچے پیپلز پارٹی کے بانی رکن جیالے مرزا محمد ادریس صوبائی حلقہ سے بلاول بھٹو زرداری کاتیر کے نشان پر الیکشن لڑکر ساتھ دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain