اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ، اجلا س کی صدارت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ آج (ہفتہ کو) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ترکی سے واپس آ کر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیر خارجہ و دفاع، وفاقی وزیر داخلہ اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علاقائی سلامتی، بھارتی جارحیت اور قومی داخلی سلامتی کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے نواز شریف کے ممبئی حملوں پر بیان کے بعد بھی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں نواز شریف کے بیان کو مسترد کردیا گیا تھا۔