تازہ تر ین

اتنا بڑا جمپ کہ سب دنگ رہ گئے ڈی ویلیئر ز سپا ئیڈر مین بن گئے چونکا دینے والے انکشاف

بنگلور(ویب ڈیسک): جنوبی افریقی اسٹار اے بی ڈی ویلیئرز کے اسپائیڈر مین کیچ نے سب کو حیران کر دیا۔آئی پی ایل کے دوران چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے 219 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں سن رائرز حیدرآباد کی بیٹنگ جاری تھی کہ  معین علی کی گیند پر الیکس ہیلز نے کریز سے باہر نکل کر ڈیپ مڈ وکٹ پر اونچا شاٹ کھیلا، یہ یقینی چھکا تھا تاہم راستے میں ڈی ویلیئرز حائل ہو گئے۔انہوں نے دائیں جانب دوڑتے ہوئے باؤنڈری وال کے بالکل اوپر جمپ لگائی  اور اسی دوران ایک ہاتھ میں گیند کو تھام لیااور توازن کھونے کے باوجود اپنے آپ کو باؤنڈری کو چھونے سے بچایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain