لیسسٹر(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے لیسسٹر شائر کیخلاف دوروزہ ٹورمیچ کے پہلے روزکھیل کے اختتام پر9وکٹوں پر 321 رنز بنا لیے ۔ اظہر علی نے 73 اور فخرزمان نے71رنزکی اننگز کھیلی،عثمان صلاح الدین نے بھی ففٹی سکورکی اور69رنزکیساتھ وکٹ پرموجودہیں۔ڈیٹرکلین ،عتیق جاویداورٹام ویلزنے 2،2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔لیسسٹرمیں کھیلے گئے میچ میںپاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا تواظہرعلی اورفخرزمان نے 121رنز کا آغاز فراہم کیا۔فخرزمان 71رنز بنا کر ویلز کا شکاربنے۔سمیع اسلم سکورمیں خاطرخواہ اضافہ نہ کرسکے اور8رنزبناکرپویلین واپس لوٹ گئے۔اظہرعلی آﺅٹ ہونے والے تیسرے بلے بازتھے انہوں نے73رنزکی اننگز کھیلی۔ٹورمیچ کےلئے عثمان صلاح الدین کو بھی آزمانے کافیصلہ کیاگیا جنہوں نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکورکی۔
