لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو کاو¿نٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے این او سی جاری کر دیا۔ وہاب ریاض پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی پالیسی کے تحت لیگ کیلیے اجازت نامہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں، وہاب ریاض کا انگلش کاو¿نٹی میں شامل ٹیم ڈربی شائر سے معاہدہ ہے اور بورڈ کی طرف سے اجازت نامہ ملنے کے بعد وہ اب رواں سیزن میں کاو¿نٹی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل وہاب ریاض کا ناک کا آپریشن ہوا تھا جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم مکمل صحت یابی کے بعد انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔
